اپنا کام نمٹالیں ،کہنے سے مہر معاف نہیں ہوا

January 01, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مہر قرضہ ہوتا ہے۔ میری بیوی سے بات ہوئی اور میں نے مہر پیش کیا۔وہ دیکھ کر کہنے لگی ایسی بھی کیا جلدی ہے، ابھی تو شادی کو صرف پندرہ سال ہوئے ہیں، اپنا کام نمٹالیں۔ میں نے کہا ،نہیں، یہ آپ کا حق ہے جو مجھے دینا ہی ہے۔ اب میں اس فکر میں ہوں کہ مہر معاف ہوا ہے یا نہیں؟

جواب:۔بیوی کے الفاظ طنز اور شکوے کے تھے۔ اس سے یہ سمجھنا کہ مہر معاف ہوچکا ہے، ناسمجھی ہے۔ بالفرض اگر بیوی کے الفاظ آپ کو مہر معاف کرنے کے بھی تھے ،لیکن جب آپ نے معافی مسترد کردی تو مسترد ہوگئی اور مہر آپ کے ذمہ باقی رہا۔جلد سے جلد اس واجب سےعہدہ برآ ہونے کی کوشش کیجیے۔