افغانستان میں فائرنگ، ریڈیو صحافی قتل

January 02, 2021

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں جمعہ کے روز نامعلوم کار سواروں نے ایک صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا۔اے ایف پی کے مطابق جنگ زدہ ملک میں گزشتہ دو ماہ میں یہ پانچویں میڈیا ورکر کی ہلاکت ہے۔