قارئین کیا سوچتے ہیں

January 03, 2021

حامد میر (31دسمبر 2020) خواجہ صاحب! مبارک ہو

اربابِ اختیار ہوں یا اپوزیشن، عدالتوں کے چکر اِن سب کیلئے عام سی بات ہے اور جہاں تک بات رہی خواجہ صاحب کی اُن کو تو واقعی صاحبِ اقتدار کا شکریہ ادا کرتے رہنا چاہئے۔ (صفدر محمود، پشاور)

انصار عباسی (28دسمبر 2020) دل کو چھُو لینے والی درد مندی سے دعاوں کے معجزے تک

انصار عباسی صاحب! اپنی بیماری کے اوقات میں تعلقات کے رازوں پر ایک نگاہ اچھی طرح نظر آتی ہے۔ آپ ہماری روزمرہ زندگی کی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے اپنے تجربے اور حوصلے کو بروقت بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (عبدالغفار، شکار پور)

عطا ءالحق قاسمی (28دسمبر 2020) محفلِ یاراں

بہت ہی خوبصورت انداز میں آپ نے محفلِ یاراں کو بیان کیا ہے۔ آپ جو اپنے ہمدم دیرینہ کے بارے میں آئندہ کالم لکھیں گے اُس کا انتظار رہے گا۔ (عبداللہ احد، شیخو پورہ)

مظہر عباس (30دسمبر 2020) کوئی ایسے بھی جاتا ہے

واقعی زندگی کے بغیر جینا ایسے ہے جیسے جلتے انگاروں پر چل کر اپنی سانسوں کا سفر پورا کر رہے ہوں۔ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین! (ارم پروین)

یاسر پیر زادہ (30دسمبر 2020) زندگی کو عذاب بنانے کا طریقہ

زندگی میں توازن بہت ضروری ہے۔ آپ نے OCDسے چھٹکارا پا کر بہت اچھا کیا۔ زندگی میں ایسے اضطراری عمل انسان کو خوش نہیں رکھتے۔ (ندا اسلم، ایبٹ آباد)

افضال ریحان (31دسمبر 2020) سالِ نو مبارک

نئے سال کی خوشی منانے کا مطلب نئے سال سے اچھی امیدیں رکھنا ہے۔ آپ نے درست کہا کہ ہم نے ہر چیز کو اسلامی اور غیراسلامی کے خانوں میں شامل کر دیا ہے۔ یہ باتیں تو ہمارے ذوق کے مطابق ہوتی ہیں۔ (علی احمد، لاہور)

محمود شام (27دسمبر 2020) فراز تجھ کو نہ آئی حکومتیں کرنی

22سالہ جدوجہد، طویل دھرنے اور صوبائی حکومت کے بعد بھی وزیراعظم کا یہ بیان کہ تیاری نہیں تھی، دراصل اُس ناکامی کا اعتراف ہے جو حکومتی کارکردگی سے عیاں ہے۔ (ابو بکر ھنگورو)