کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

January 04, 2021

مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عثمان قادر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی، انہوں نے بیٹی کی ہلکی سی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کی صورت میں مجھے ایک خوبصورت معجزہ عطا ہوا ہے، یہ میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک بڑی خوشی ہے۔

عثمان قادر نے لکھا کہ بیٹی کی پیدائش نے میری خوشیوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔

قومی کرکٹر کے اس پیغام پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ صحت والی زندگی عطا کرے۔

سہیل تنویر نے بھی عثمان قادر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔