پاکستان کپ کا آج سے آغاز، آسٹریلوی کرکٹر کی پہلی بار شرکت

January 08, 2021

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز شرکت کریں گے۔

آسٹریلیا کے 24 سالہ ایرون سمرز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میںسدرن پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر سندھ کے خلاف ایکشن میں ہونگے۔

ایرون سمرز پی ایس ایل4 میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دیے جائیں گے۔