وفاق حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

January 09, 2021



وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

مرکزی حکومت نے کے سی آر منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کے سی آر پر ای سی سی کا فیصلہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی مداخلت پر تبدیل کیا۔

مرکزی حکومت نے اب کراچی سرکلر ریلوے کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا کام وزارت ریلوے کو تفویض کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث ای سی سی نے سرکلر ریلوے سندھ حکومت کے سپرد کردیا تھا۔

وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے جاوید حنیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔