قارئین کیا سوچتے ہیں

January 10, 2021

حامد میر (4جنوری 2021) قاضی صاحب اور مولانا صاحب
بنیادی بات یہ ہے کہ لانگ مارچ کا جلوس چاہے جتنا بھی بڑا ہو‘ ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ بہتری اسی میں ہے کہ موجودہ سسٹم کو چلنے دیں اور اسی نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کریں۔ (محمد انور خان)
سلیم صافی (6جنوری 2021) زرداری، نوازشریف کا یوٹرن اور مولانا کی مجبوری
سینیٹ میں پی ڈی ایم کو خاطر خواہ کامیابی ملتی نظر نہیں آتی۔ لیکن اپوزیشن نے ٹف ٹائم ضرور دیا ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل کو ایشو بنا کر احتجاج کریں تو بہتر رزلٹ آ سکتا ہے۔ ( قیصر عباس شاہ ایڈووکیٹ، راولپنڈی)
حسن نثار (7جنوری 2021) جمہوریت، سیاست، سیاست دان
ووٹ بیشک ایک عام آدمی کا حق ہے اور اس کا صحیح استعمال اْس کا فرض ہے اور جہاں تک بات رہی جمہوریت کی تو اس میں سب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے کسی طرح کی بھی سازش سے گریز نہیں کرتے۔ ( بشریٰ)
انصار عباسی (8جنوری 2021) ہم برباد ہو جائیں گے
جناب عباسی صاحب حکومتی سطح پر اگر توجہ نہیں دی جا رہی تو انفرادی یا خاندانی دائرہ کار میں بڑوں اور ذمہ داروں کو آگے بڑھ کر اسلامی تعلیمات کو اپنانا چاہئے تاکہ جو لوگ کچھ کر سکتے ہیں وہ خود کو اور اپنوں کو بچا سکیں۔ (محمد اکبر)
محمود شام (03جنووری 2021) ذہانت استعمال کریں‘ طاقت نہیں
جناب محمود شام صاحب! میرا خیال ہے کہ جو دوسری قومیں کر سکتی ہیں‘ ہم ان سے بہتر کرسکتے ہیں۔ اللہ نے ہمیں ہر طرح سے نواز رکھا ہے۔ مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم خود کو نہیں بدلتے، زندہ باد، مردہ باد کے نعروں سے فارغ ہوں تو اس بارے میں بھی سوچیں۔ (ابوبکر ھنگورو، کرا چی)
مظہر برلاس (5جنوری 2021) سچ بولنا جرم ہے
198میں جن لوگوں کے پاس کچھ نہیں تھا‘ آج ان کے پاس بےتحاشہ دولت ہے۔ صرف سیاست دان ہی کیوں بدنام ہیں؟ (میاں رحمت علی)
ارشاد بھٹی (7 جنوری 2021) ارشاد نامہ!
ارشادنامہ پڑھ کر دل خوش ہو گیا۔ ارشاد حسن خان کی محنت وقت کے ساتھ رنگ لائی۔ بیشک محنت میں ہی کامیابی ہے۔ (ارشد علی)
واصف ناگی (3 جنوری 2021) وہ لاہور کہیں کھو گیا
آپ کا کالم بہت خوب تھا۔ گلوب سینما مال روڈ اور موجودہ طفیل روڈ کے سگنل کے قریب واقع تھا بعد میں اس کا نام افشاں سینما رکھ دیا گیا‘ پاک فورسز سینما اب سرور روڈ پر واقع ہے۔ (محمد فاروق، لاہور)