کراچی: کسٹمز کی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، زیوارت و دیگر سامان ضبط

January 11, 2021

کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں دو بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا اور لاکھوں روپے طلائی زیوارت سمیت دیگر سامان ضبط کیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا، جس سے 48 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت برآمد کیے گئے۔


خاتون کی نشاندہی پر کسٹمر حکام نے ایک اور مسافر کو بھی حراست میں لے لیا، جس نے خاتون کو زیوارت دیے تھے۔

دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کارگو کے لیے بک کرائے گئے سامان کو بھی ضبط کرلیا، جن میں موبائل فونز، الیکٹرونکس اشیاء، گارمنٹس اور ممنوعہ مشروب برآمد ہوا۔