بھارت نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرنے والے فوجی کو چین کےحوالےکردیا

January 11, 2021

بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا۔

بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجی کو آج صبح چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالےکیا گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ جھیل کے علاقے سے آٹھ جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا، اطلاعات کے مطابق چینی فوجی راستہ بھٹک کر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار آ نکلا تھا۔