راشد خان لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش

January 11, 2021

افغانستان کے کرکٹر اور صف اول کے ٹی ٹوئنٹی بولرز میں سے ایک راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اپنی بولنگ کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔

تاہم اپنے انتخاب پر ایک بیان میں راش خان نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلوں گا اور یہاں کھیلنا میرے لیے پہلی مرتبہ یہ مختلف تجربہ ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کے منتظر ہیں۔