ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے وقت این پی سی سی میں کیا ہورہا تھا؟

January 11, 2021

دو روز پہلے ملک میں آنے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد کے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں کیا ہورہا تھا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نیشنل پاور کنٹرول میں ہونے والی خرابی کے وقت عملہ کیا کررہا تھا، جیو نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی۔


پورےملک میں بجلی کامکمل نظام ڈیڑھ منٹ میں بیٹھ گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ این پی سی سی میں فریکوئنسی گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔