چین کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی امید ہے، بھارتی آرمی چیف

January 13, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی فوج کے سربراہ منوج موکنڈ نروانے نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات کشیدگی میں کمی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی تاہم یہ عندیہ دیا کہ مذاکرات عنقریب ہونے والے ہیں۔ اب تک مکالمت کے تمام ادوار بے نتیجہ رہے ہیں۔ ادھر وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی منگل کو بیان دیا کہ گزشتہ برس کی جھڑپوں سے چین پر اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے۔