امرتسر میں حضرت میاں میر صاحب کے دست مبارک سے تعمیر گولڈن ٹیمپل کی یاد میں تقریبات

January 13, 2021

لاہور( خالدمحمودخالد) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام سری ہرمندر صاحب جسے گولڈن ٹمپل بھی کہا جاتا ہے، کا سنگ بنیاد 433 سال قبل 13 جنوری کو حضرت میاں میر صاحب کے ہاتھوں رکھا گیا تھا۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب میں اس حوالے سے کئی تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔ انسانی فطرت صدیوں سےہی قومیت کا شکار رہی ہے تاہم اگر سکھ مسلم تاریخ کی بات کی جائے تو جہاں بے شمار کڑوی یادیں سامنے آتی ہیں وہاں ایک الگ پہچان رکھنے والی اور سکھ مسلم محبت کا پیغام دینے والیا ایک ایسی روحانی اور صوفیانہ اقدار کی حامل شخصیت کا نام آتا ہے جنہیں حضرت میاں میر کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ حضرت میاں میر جن کا اصلی نام سائیں میر محمد خان صاحب قادری تھا، اپنے نرم لہجے اور ملنساری کے باعث ہر مذہب کے لوگوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ لاہور کے محلہ دھرم پورہ میں رہائش پذیر تھے۔ سکھ مذہب کے چوتھے گورو رام داس جی کی جائے پیدائش بھی لاہور ہی تھی۔