نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ دیا،سوشل میڈیا سے ’کور فوٹو‘ ہٹادیا

January 13, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے Cover Photo کو ہٹا دیا ہے۔ اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ایسے وقت میں نیتن یاہو کا اس تصویر کو ہٹا دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حلیف سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیںجن کو ممکنہ مواخذے کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے یہ تصویر اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی صدر کے ساتھ قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر طویل عرصے تک نیتن یاہو کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سجی رہی۔