ترکی کے خود ساختہ اسکالر و متنازع ٹی وی شخصیت کو ہزار سال قید

January 13, 2021

انقرہ (اے ایف پی /جنگ نیوز )ترکی کی عدالت نے ایک 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو جنسی جرائم سمیت مختلف جرائم ثابت ہونے پر ایک ہزار سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔اے ایف پی کے مطابق عدنان اکتار کو ترکی کی عدالت نے نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی، دوسروں پر تشدد کرنے اور شخصی آزادی کو سلب کرنے جیسے جرائم پر ایک ہزار 75 سال تک قید کی سزا سنائی۔