لبنان میں کورونا بے قابو، فوج نے ایمرجنسی لگا کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

January 13, 2021

بیروت(جنگ نیوز )لبنان میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا اور ملک بھر میں 10روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فوج نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14جنوری صبح 6 بجے سے 25جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔تمام اسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہوگا۔