گیس کی بندش کے خلاف احتجاج

January 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیرسعودآباد کے علاقے معین آباد کالابورڈ کے مکینوں نے گیس کی بندش کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین نے ٹائرنذر آتش کرکے احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیااور گاڑیو ںکی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے