اطالوی مافیا کےخلاف سب سے بڑا مقدمہ ’اندرانگھیٹا‘ قبیلے کے350 ارکان عدالت میں پیش

January 14, 2021

روم (اے پی پی)اطالوی مافیا کے خلاف سب سے بڑا مقدمہ بدھ سے شروع ہو گیا ۔ ’اندر انگھیٹا‘ قبیلے کے 350مبینہ ممبران اور مددگاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر قتل، اسلحے کے غیر قانونی کاروبار، منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، منی لانڈرگ اور اس جیسے کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف تقریباً 900شاہدین عدالت میں پیش ہوں گے اور ان میں سے کئی اس مافیا کے سابق اراکین ہیں۔