ٹائون شپ ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکارزخمی

January 14, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں پر دو مبینہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی، گولی نوازکی ٹانگ میں لگی ، زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ سی سی پی او لاہور اور ایس پی ڈولفن نےزخمی اہلکار کی عیادت کی۔