بلوچستان پولیس میں ایس پیز کے تبادلے

January 14, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس میں متعدد ایس پیز کے تبادلے کر دئیے گئے ۔سنٹرل پولیس آفس سے جاری مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے چیف لا انسٹرکٹر ایس پی حاجی ولی محمد کو سی پی او رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ محمد یوسف گجر کو چیف لا انسٹرکٹر کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے ۔ایس پی کوہلو نوید عالم کا تبادلہ کر کے ایس پی کچھی تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس پی ڈیرہ بگٹی عطا الرحمٰن خان ایس پی کوہلو کی اضافی ذمہ داریاں انجام دیں گے اسی طرح ایس پی عبدالطیف کو ایس پی آواران تعینات کیا گیا ہے۔