چیف کلکٹر کسٹمز نے اضاخیل درائی پورٹ کا افتتاح کر دیا

January 14, 2021

پشاور( جنگ نیوز) چیف کلکٹر کسٹمز محمد آصف جاہ نے نئے ڈرائی پورٹ اضاخیل کا افتتاح کیا اس موقع پر کلکٹر کسٹمز اپر یزمنٹ محمد سلیم‘کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کامران احمد رانجھا ‘ ایڈیشنل کلکٹر عدنان اقبال سواتی ‘ایڈیشنل کلکٹر خیال محمد ‘اسسٹنٹ کلکٹر ڈرائی پورٹ جویریہ شاہد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیف کلکٹر آصف جاہ نے نئے ڈرائی پورٹ کا معائنہ کیا اور باقاعدہ کسٹمز کلیئرنس کا آغاز کروایا ۔آذاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام خیبرپختونخوا کی تاجر برادری کادرینہ مطالبے پر محکمہ ریلوے نے بمقام پیر پائی اضاخیل نوشہرہ جدید خطوط پر تعمیر کیا ہے جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مورخہ 10 جنوری 2020کو کیا تھا البتہ باقاعدہ کام کا آغاز آج مورخہ 13جنوری 2021سے ہوا ہے ۔ اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح محکمہ کسٹمز کےلئے نہایت باعث فخر ہے یہ کامیابی محکمہ کسٹمز کے تمام بڑے اور چھوٹے افسران کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے یہ اقدام نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی معاشی خوشحالی کا ذریع بنے گا ۔