جنوبی افریقا کیخلاف سیریز، 20 رُکنی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

January 15, 2021

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی 20 رُکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم اپنی پہلی اسائنمنٹ کے طور پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ناموں کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

واضحرہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان بابر اعظم کریں گے۔ وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشورہ کرسکتے ہیں۔