تیل کی جعلی قلت میں ملوث 12 بڑے امپورٹرز کا سراغ مل گیا

January 15, 2021

ایف آئی اے نے تیل کی جعلی قلت میں ملوث 12 بڑے امپورٹرز کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں نے تیل کی جعلی قلت پیدا کی۔

سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف آئی اے نے بریفنگ دی۔

ایف آئی اے نے بریفنگ میںبتایا کہ تیل کی مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرکے جعلی قلت پیدا کی گئی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔