شکیرا نے اپنے تمام گانے برطانوی میوزک فرم کو فروخت کردیئے

January 15, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)میوزک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی، بل بورڈز اور ایم ٹی وی ایوارڈز جیتنے والی کولمبین گلوکارہ 43سالہ شکیرا نے بھی اپنے تمام گیت بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے۔شکیرا سے قبل ادب کے نوبیل انعام یافتہ گیت نگار و موسیقار 79 سالہ نے بھی دسمبر 2020 میں اپنے تمام 600گیت فروخت کیے تھے۔ باب ڈیلن نے اپنے تمام گیتوں کے مالکانہ حقوق ہولی وڈ کی میوزک و فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل میوزک کو بیچے تھے۔ان کے بعد اب ایوارڈ یافتہ 43 سالہ شکیرا نے بھی اپنے کم از کم 145 گانے برطانوی میوزک فرم Hipgnosis Songs Fund کو بیچ دیے۔برطانوی میوزک کمپنی نے 13 جنوری کی شب تصدیق کی کہ اس نے کولمبین نژاد امریکی گلوکارہ سے تقریبا تمام ہی 145 گانوں کے مالکانہ حقوق خرید لیے۔