حور ماہاویرا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں

January 15, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حور ماہاویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔حور ماہاویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظر آرہی ہیں۔ٹک ٹاکا اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 10ملین ٹک ٹاک فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔حور ماہاویرا کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائیکس آئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں۔