معروف فوٹو گرافر کی تصاویر نے قراقرم کی سحر انگیز خوبصورتی کو دوچند کردیا

January 15, 2021

لندن (پ ر) معروف فوٹو گرافر پریئر کی تصاویر نےقراقرم کی سحر انگیز خوبصورتی کو دوچندکردیا ۔برفیلا پہاڑی سلسلہ قراقرام دنیا کے سب سے بڑے قدرتی خزانے میں شامل ہے۔اس کی بلند ترین چوٹی شمال مشرقی پاکستان میں واقع ہے ، اس پہاڑی سلسلے میں K2 شامل ہے جو زمین پر دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔یہ قطب شمالی اور قطب جنوبی سے باہر زمین کا سب سے زیادہ چکاچوند والا خطہ ہے جبکہ یہ پہاڑ اس قدر عمودی ہیں کہ تیزی سے برف نیچے گرتی ہے ، جس سے دھوپ میں گرینائٹ کی چمک کا خاکہ رہ جاتا ہے۔چٹانوں کی ڈرامائی چوٹیوں ، مخروطی میناروں اور گرجوں جیسی شکل ایک ایسی زمین کی تشکیل کرتے ہیں جس نے معروف فوٹو گرافر کولن پریئر کے تصور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انتہائی نفاست سے تیار کردہ کتاب میں ، پریئر کی تصاویر شامل ہیں۔ یہ تصاویر متعدد مہمات کے درمیان بنائی گئیں جن کا آغاز 1990 کی دہائی کے وسط سےہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سفر میں پیچیدہ منصوبہ بندی کے ساتھ پورٹرز اور ٹٹووں کی ٹیم کے ہمراہ کئی میل ٹریکنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پہاڑی سلسلہ کی جانب بڑھنے کے دوران باقاعدہ چٹانیں اور برف سے چھپے ہوئےخطرناک شگاف بھی بہت بڑی مزاحمت ہوتے ہیں۔ گھوسٹ کے 2 کے مصنف ، مائک کونفرے کی ابتدائی طور پر اس غیر معمولی پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش قراقرم کے لئے فوٹو گرافی کی اہمیت اور عام طور پر کوہ پیمائی کے موضوع پر ایک مضمون کا حصہ ہے۔کتاب کے آخر میں پرٍئیرکا تعارف اور ان کی فوٹو گرافی کے نوٹ دنیا کے سب سے زیادہ حیرت انگیز پہاڑی سلسلوں میں سے ایک کی دستاویز بنائے جانے والے فنی اور جسمانی دونوں چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہیں۔کولن پریئر قدرتی مناظر کے ایک قابل قدر ز اور تسلیم شدہ فوٹوگرافر ہیں ۔ وہ ’’ماؤنٹین مین‘‘ کے عنوان سے بی بی سی کی تین دستاویزی فلموں کا موضوع رہے ہیں اور ان کو حال ہی میں ملنے والےایوارڈز میں اسکاٹش ایوارڈ برائے ایکسیلینس ان ماؤنٹین کلچر (2020) بھی شامل ہے۔ان کی پچھلی کتابوں میں دی ورلڈ وائلڈ پلیسس (2006) ، اسکاٹ لینڈ کا بہترین قدرتی مناظر (2014) اور ، حال ہی میں ، نازک پرندے ، انڈے اور جانوروں کی رہائش گاہیں (میرل ، 2020) شامل ہیں۔ میک کونفری ایوارڈ یافتہ مصنف اور فلمساز ہیں۔ان کی ایک دستاویزی فلم ”گھوسٹ آف کے 2“ جو کہ پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کی ابتدائی کوششوں پر مبنی تھی اس نےبینف ، ٹیلورائڈ اور ٹرینٹو فلمی میلوں میں انعامات جیتے، انہوں نے ایورسٹ ، میٹر ہورن اور ماؤنٹ ڈینالی کے بارے میں بھی فلمیں بنائی ہیں.