چین، روس اور کوریا ئی کمپنیوں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی

January 15, 2021

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)چین ، روس اور کوریا ئی کمپنیوں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی،حکام نے کہا کہ اراضی کا فیصلہ رواں ماہ ،نجکاری کیلئے ٹینڈرز مارچ میں جاری کیے جائین، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں وزارت کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت نجکاری کے آئینی معاملات ، دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی، وفا قی وزیر نجکاری کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے چین ، روس اور کوریا کی ممتاز سرمایہ کار کمپنیوں سمیت مختلف سرمایہ کاروں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت ہو رہی ہے ۔