پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کے حوالے کرنے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

January 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اور ٹریڈ یونین رہنماوں کے در میا ن پہلے مشاورتی اجلاس میں سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی رو م میں منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سید ناصر حسین شاہ ،صو با ئی وزیر محنت سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی وقار مہدی، سیکریٹری محکمہ محنت رشید سولنگی، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری، مزدور رہنما کرامت علی، حبیب جنیدی اور اسٹیل مل ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی، سید ناصر حسین شا ہ اور سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل کے معاملے پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مسودہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب تیار کر رہے ہیں جبکہ دو روز کے بعد ایک اور تفصیلی مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا،جس میں ٹریڈ یونین رہنما اپنی تجاویز پیش کریں گے ،ٹریڈ یونین کی جا نب سے پیش کر دہ تجاویز کو وفاق کو لکھے جانے والے خط میں شامل کیا جائے گا،صو با ئی وزراء نے مزید کہا کہ احتجا ج کر نا مزدورو ں کا حق ہے ، لیکن ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے آپ کی تحریک کو نقصان پہنچے،اس مو قع پر مزدو ر رہنما کرا مت علی نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر تحریک چلانی پڑے گی، وفاق اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔