بھارتی ایجنسی را کا اہم سہولت کار اتحاد ٹاؤن سے گرفتار، بم، اسلحہ برآمد

January 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن سےبھارتی خفیہ ایجنسی را کا اہم سہولت کار گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی کے مطا بق پولیس نےملزم منصور علی عرف انیل کو حساس معلومات پر اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد ، بونا وائر ، مائن بم ، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ، گرفتار ملزم اصغر شاہ گروپ کا کارندہ ہے، ملزم اصغر شاہ قوم پرست جماعتوں کی آڑ میں سندھ میں تخریب کاریوں میں ملوث ہے، گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ ملک سے فرار ہے، ایس ایس پی کیماڑی کامزید کہناہے کہ گرفتار ملزم بھارت سے تربیت لیکر کراچی آیاہے اور اس نے حساس تنصیبات کی ریکی بھی کررکھی تھی ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔