صدر باڑہ مارکیٹ میں دکانداروں اور پولیس میں تصادم، 2 دکاندار زخمی

January 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریڈی تھانے کی حدود صدر باڑہ مارکیٹ میں دکانداروں اور پولیس میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 دکاندار معمولی زخمی ہوگئے،اس دوران پولیس اہلکار ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے موبائل میں فرار ہوگئے، علاقہ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جاری ہے، پولیس کے کا کہناہے کہ سکیورٹی ون کی پولیس موبائل کچھ اہلکار خریداری کے لیے باڑہ مارکیٹ آئے تھے، اس دورا ن کسی بات پر جھگڑا ہو گیاجس میں 2 دکاندار معمولی زخمی ہوگئے، علاقہ پولیس کے مطابق و اقعہ کی تفتیش جاری ہے،اس حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔