خواتین حضرت فاطمہ زہرہ ؑ کی تعلیمات پر عمل کریں، مولانا عون نقوی

January 15, 2021

کراچی(پ ر)ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہےکہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ ؑ نے دین کی خدمت کی اور تمام حالات میں رسالت مابؐ کے شانہ بشانہ موجود رہیں،آپ نے دین کے فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ،یہاں تک کہ آپ کے صاحبزادوں امام حسن ؑ اور امام حسینؑ نے قربانی دیکر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کردیا،آج دنیا ان کے اس عمل پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ایک اجتماع سے دوران خطاب انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین حضرت فاطمہ زہرہ ؑ کی تعلیمات پر عمل اور ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔