نصرت ادریس کے والد انتقال کرگئے

January 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کی سابق سربراہ پروفیسر نصرت ادریس کے والد اور شعبہ ابلاغ عامہ کی چئیرپرسن ڈاکٹر فوزیہ ناز کے خسر کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی مسجد میں ادا کی گئی اور انھیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔