گلستان جوہر، شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر

January 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر ،جوہر موڑ کے قریب واقع نجی شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاع ملنے پر پولیس ریسکیو عملہ اور فاءر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، پولیس کے مطابق آگ سےشاپنگ سینٹر میں موجود سامان جل گیا ۔