منہاج برنا کی 10ویں برسی پر پی ایف یو جے ورکرز کا خراج عقیدت

January 15, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور ایپنک کے چیئرمین ممتاز صحافی منہاج برنا کی 10ویں برسی منائی گئی پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض، سینئر نائب صدر شمیم شاہد ،نائب صدر طاہر راٹھور ،خزانچی ضیا الحق اور دیگر عہدیداروں نے منہاج برنا کی 10 ویں برسی کے موقع پر منہاج برنا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق اور آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کرنے والے رہنما کبھی مرتے نہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔