نمل میں انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے موضوع پر آن لائن قومی کانفرنس

January 15, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے موضوع پر آن لائن قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدانفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے مسائل اور انکے تدارک پر روشنی ڈالنا تھا۔ کانفرنس میں عثمان شہاب، ڈاکٹر نوید اکرم ،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر باسط شہزاد ،پرو ریکٹر ریسرچ ڈاکٹر زبیرغوری اور پرو ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سفیر اعوان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر باسط نے پرو ریکٹر ریسورس اور پلاننگ بریگیڈئیر محمد بدر ملک کو شیلڈ پیش کی ۔