نابیناافراد کااحتجاج،میٹرو بس سروس ایم اے اوکالج تک محدود

January 15, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نابینا افراد نے نوکریوں کے حصول کیلئے احتجاج کیا ،جس کے باعث میٹروبس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد نے کلمہ چوک پر احتجاج کیا۔ نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو سروس بند کر دی۔ احتجاج کے باعث میٹرو سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔نابینا افراد کا کہنا ہے کہ نوکریاں دینے کے وعدے کئے گئے جو وفا نہیں ہو سکے، ہمارامطالبہ ہے کہ باعزت روزگار دیا جائے۔