بالاج ٹرکوں والے کے بھائیوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر پولیس کو نوٹس جاری

January 15, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بالاج ٹرکوں والے کے بھائیوں کی بر آمدگی کیلئے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کے روبرو امیر بالاج کی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ پولیس نے بغیر کسی وجہ چھاپہ مارا اور درخواست گزار کے بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے بھائی کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جا رہی اور ان کے خلاف کسی مقدمے کا بتایا جا رہا ہے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے بھائیوں کو بازیاب کرایا جائے۔