کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس،امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

January 15, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا 61 واں اجلاس ہوا ۔کمیٹی نے صوبہ میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اوردورہء ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قتل، اغوا برائے تاوان اور چوری ڈکیتی جیسے جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ بالخصوص دھند اور رات کے دوران پولیس گشت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں کمی کے لیے پولیس حکام ٹھوس اقدامات کریں۔