پرائمری سکولز اساتذہ کو ترقیاں دینےکا فیصلہ

January 15, 2021

لاہور(خبر نگار)پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو ترقیاں دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 15 میں ان سروس پروموشن دی جائے گی، پنجاب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سروس رولز 2014 کے تحت اساتذہ کو ای ایس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دیں گی ۔