ناقص کارکردگی اور شکایات پر 21 افسران و اہلکار لائن حاضر

January 15, 2021

لاہور(کرائم رپورٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ناقص کارکردگی اور شکایات پر انچارج چوکی شیرشاہ سب انسپکٹر شہزاد حسین سمیت 21 افسران و اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا۔چوکی شیر شاہ کے اے ایس آئی غلام عباس، ٹی اے ایس آئی عرفان شاہد،05 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 13 کانسٹیبلز لائن حاضرہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ چوہنگ کی چوکی شیر شاہ میں نئے پولیس افسران واہلکار تعینات کر دیئے۔تھانہ نواب ٹاؤن سے سب انسپکٹر رائے اورنگزیب ساہی کوانچارج چوکی شیرشاہ تعینات کیا گیا۔اشفاق خان نے کہا کہ ناقص کارکردگی اورفرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔