تعلقات عامہ صوبائی حکومت کاانتہائی اہم محکمہ ہے‘ شاہ عرفان غرشین

January 15, 2021

کوئٹہ (پ ر)صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شاہ عرفان غرشین نے کہا ہے کہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت کاانتہائی اہم اور ضروری محکمہ ہےموجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنا لو جی اور اصلا حات سے محکمے کی کارکر دگی مزید بہتر ہورہی ہے جس سے صوبائی حکومت کے حوالے سے رائے عامہ کو ہمو ار کرنے میں کامیابی حاصل ہورہی ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نےاسٹا ف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا ہمیں خود کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے ہر وقت تیار کرنا ہے دوران تعیناتی کو شش رہی کہ محکمے کے آفیسران اور ملا زمین کے جائز مسائل حل ہو تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان خو شگو ار تعلقات کیلئے ایک پل کاکردار ادا کرتا ہے اس لیے انہیں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرنے سے محکمے کے افسران اورملا زمین میںپائی جانے والی بے چینی دور کرنے میں مدد ملے گی انہوں سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بناتے ہوئے جدید دور کی سہو لیات سے ہم آہنگ ہوگاملازمین جس جا نفشانی اور محنت سے کام کرتے ہیں وہ قابل قدراو رقابل ستائش ہے اور محکمے میںمیرٹ ،سینیارٹی اور گڈ گورننس کو اولیت دی جارہی ہے افسران کے تمام جائز مطالبات قابل عمل ہے ان پر عمل درآمد کرانے سے ہی ان کی کارکر دگی میں بہتری اور حکومتی تشہیر بہتر انداز میں ہوسکے گی ۔