تمام لاپتہ افرادکو جلد بازیاب کرایا جائے،وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

January 15, 2021

کوئٹہ(آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیاہے کہ قمبرانی روڑ کوئٹہ سے لاپتہ حسان قمبرانی اور حزب اللہ قمبرانی سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔یہاں جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ شہریوں کی جبری گمشدگیاں غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں کیونکہ جبری گمشدگی کیشکار ہونے والے شخص کا اہلخانہ ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہونے کے ساتھ بہت سی مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ انہوںنےکہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت برتائو رکھنے کے ساتھ لاپتہ افراد کے مسئلے کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھے اور حسان قمبرانی و حزب اللہ قمبرانی سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلا ئے۔