وزیراعلیٰ نےیوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرکو ڈائریکٹر یٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کادرجہ دے دیا

January 15, 2021

کوئٹہ(خ ن)محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کوئٹہ کو اپ گریڈ کر کے ڈائریکٹر یٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کا درجہ دے دیا ہے ۔