سیٹلائٹ ٹائون میں سیڑھی تلے دب کرمزدورجاں بحق

January 15, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) چالو باوڑی میں مکان مسمار کرتے ہوئےسیڑھی گرنے سے مزدور جا ں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کے علاقے چالوباوڑی میں جمعرات کو مزدور مکان مسمار کر رہے تھے کہ اسی دوران سیڑھی گرنے سے فضل احمد ولد خالداس میں دب کر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔