اصغرخان اچکزئی اورسردار بابرموسیٰ خیل سے طلباء کے وفد کی ملاقات

January 15, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسی خیل صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ پرنسپل بولان میڈیکل کالج ظاہر خان مندوخیل سے پشتون ایس ایف بی ایم سی کے آرگنائزر محسن خان پی ایس او بی ایم سی یونٹ کے سیکرٹری مزمل خان اور طلبا پر مشتمل وفد نے ملاقات کی وفدنے رہنماؤں اور ذمہ داران کو بولان میڈیکل کالج میں داخلہ پالیسی کے بر خلاف جاری احتجاج بارے تفصیل سے بتایامسائل پر تفصیل سے غور وخوض ہوا اس موقع پر اس عہد کا ظہار کیا گیا کہ درپیش مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کئے جائینگے اس سلسلے میں مزید مذاکرات 18جنوری کو بولان میڈیکل کالج طلبااحتجاجی کیمپ میں منعقد ہوں گے۔