15سالہ لڑکی اور مدرسے کا طالبعلم اغوا، دو افراد پر مقدمات درج

January 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں 15سالہ لڑکی اور لڑکے کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ گزشتہ روز میری بیٹی (ع) گھر میں اکیلی موجود تھی کہ میرے بھائی نے مجھے فون کرکے بتایا کہ ملزم محمد ارشد اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ بیٹی کو اغوا کرکے لےگئے جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ میرا بھائی احسان اللہ جو بلوچستان کا رہنے والا ہے مدرسہ عمر بن الخطاب میں قرآن حفظ کررہا تھا جس کے استاد نے کال کرکے بتلایا کہ آپ کا بھائی محمد کامران گزشتہ تین دنوں سے مدرسہ میں نہ آیا جس کو بہت تلاش کیا مگر کچھ معلوم نہ ہوسکا مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھائی کو نامعلوم اغوا کرکے لےگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔