میپکو ہائیڈرو یونین کی مہنگائی و نجکاری کے خلاف ریلی، احتجاج

January 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ہائیڈرویونین نے مہنگائی اور نجکاری کے خلاف بختیار حال سے ریلی نکالی اور پھر میپکو ھیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء کی طرف سے شدید نعرہ بازی کی گئی اور دھرنہ دیکر روڈ بلاک کر دیا گیا۔ مظاہرین نے کتبے اور پرچم اٹھائے رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ ریلی ومظاہرہ کی قیادت ریجنل چئیرمن غلام رسول گجر ،چوھدری خالد، سیکرٹری سجاد بلوچ, شکیل بلوچ،رانا انور، راشد یامین،الطاف مہر،ذیشان احمد،مسعود علوی،رانا عمران،چوھدری اظہار،الیاس جٹ،طارق صدیقی،عارف ذکی، مجاھد اعوان،عاطف زیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی وزیر پانی وبجلی کو معطل کرنے کے بجائے ھہارے مزدوروں کو معطل کردیا گیا،نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ ہم پورے پاکستان کی بجلی بند کردیں گے جو افسران کمروں میں بیٹھے ہیں نجکاری ہوئی تو انہیں ہم کالروں سے کھنچیں گے۔ تمام مشکلات کے باوجود میپکو کے مزدوروں کی وجہ سے لائین لاسز اور ریکوری میں سرفہرست ھے ھمارا مطالبہ ھے کہ میپکو ملازمین کو بونس دیا جائے۔