یتیم ا ور بے سہار ا بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایاجائیگا ، رابعہ بصری

January 15, 2021

پشاور (جنگ نیوز) بچے اس دنیا کا حسن اور مستقبل ہے ‘ بے سہارااور یتیم بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا یہ باتیں قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرمین و ایم پی ا ے رابعہ بصری نے زمونگ کور کی کمیٹی ممبر منتخب ہونے کے بعد زمونگ کورحیات آباد پشاور کا دورہ کے موقع پر کہیں اس دوران انہوں نے بچوں میں ماسک تقسیم کئے اور زمونگ کور کا تفصیلی دو ہ کیا. اس دوران انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ زمونگ کور کو ہم آگے لیکر جائینگے جو کہ ایک بہترین مثال ہوگی وزیراعظم کا وژن ہے کہ یتیم ا ور بے سہار ا بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایاجائیگا انہیں زندگی کی دوسری سہولیات کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہیں‘انہوں نے کہاکہ بچے اس دنیا کا حسن اور مستقبل ہے اور بے سہارااور یتیم بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ زمونگ کور محفوظ پناہ گاہ ہے اور مخیر حضرات بھی اس سلسلے میں اپنا دست تعاون بڑھائیں.