آرمز سیکشن ہوم ڈیپارٹمنٹ میں رشوت کا بازار بند کرنیکا مطالبہ

January 15, 2021

پشاور (جنگ نیوز) آرمز سیکشن ہوم ڈیپارٹمنٹ میں عوام شدید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آرمز سیکشن میں نعیم نامی ملازم نے رشوت ستانی اور من پسند افراد کو نوازنے کا بازار گرم کر رکھا ہے ، اسلحہ لائسنس بنانے والے افراد کیلئے مختلف قسم کی پیچیدیاں پیدا کرکے مشکلات میںڈال کر ان سے بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور رشوت نہ دینے پر ان کےلائسنس کی منظوری کو مسترد کر نے کا انکشاف ہو اہے اسی طرح لائسنس کی منظوری دینے کیلئے مختلف قسم مطالبات کرتا ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اعلیٰ حکام سے مذکورہ شخص کا قبلہ درست کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔