اعجاز وزیر نے زوالوجی میں ایم فل مکمل کرلیا

January 15, 2021

پشاور ( جنگ نیوز)محمد اعجاز وزیر نے بدھ کے روزکوہاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زوالوجی میں"ضلع بنوں کے گھریلو مویشیوں میں پائے جانے والے جراثیم کا پھیلاؤ اور اس کا سالماتی مطالعہ" کے عنوان سے ایم فل کے مکالے کا کامیابی سے دفاع کیا. ڈاکٹر کلیم اللہ ان کے سپروائزرتھے. ڈاکٹر ارشاد احمد خٹک کے ایم یو ان کے بیرونی جبکہ ڈاکٹر فرمان اللہ داوڑ ان کے اندرونی ممتحن تھے۔